منگلور۔ 22جون (یواین آئی؍ایس او نیوز ) منگالورو ٹریفک پولیس نے کئی موٹر سائیکل سواروں کواہم ٹریفک جنکشنس پر تلاشی کے دوران پکڑا تاکہ اسکول تک محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے ۔ گذشتہ روز کندا پور تعلقہ کے تراسی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد یہ تلاشی لی گئی۔اس حادثہ میں 8طلبہ ہلاک ہوگئے تھے ۔ منگالورو کے نو بھارت سرکل ' سینٹ ایگنس کالج سرکل اور سورتکل علاقہ میں ٹریفک پولیس کی ٹیمیں تعینات کی گئیں تاکہ اسکولس کی ویانس ' کاروں اور ٹو وہیلرس کی جانچ کی جاسکے جن میں بچوں کو اسکول لے جایا جارہاہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پولیس اودے نائک نے اس مہم میں تال میل کیا جو خود صبح 8بجے نو بھارت سرکل پر موجود تھے
۔ منگلور کا نو بھارت سرکل ٹریفک کا ایک اہم جنکشن ہے ۔ اس اہم ٹریفک جنکشن کے ذریعہ اسکول وینس اور دیگر گاڑیاں گذرتی ہیں۔پولیس نے اجازت دی گئی تعداد کے مطابق ہی بچوں کو لے جانے ' گاڑی میں لیڈی ہلپر کی موجودگی جیسے اصول بنانے کے بعد اسکول وینس کی تلاشی لی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پرائیویٹ گاڑیوں یا آٹوز میں بچوں کو منتقل نہ کیاجائے ۔پولیس نے اصرار کیا ہے کہ ٹو وہیلرس گاڑیوں پر پیچھے بیٹھنے والے افراد ہی ہیلمٹ پہنیں۔ نو بھارت سرکل پر ٹریفک اصولو ں کی خلاف ورزی پر بیشتر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔10یا اس سے زائد بچوں کو کمرشیل ویانس اور پرائیویٹ ویانس میں لے جایا جارہا تھا۔ بیشتر اسکول وینس میں اجازت دی گئی تعداد سے زائد بچے لے جائے جارہے تھے ۔۔کئی اسکولس کی وینس میں لازمی لیڈی ہیلپر نہیں تھی۔ ایسے بھی ٹو وہیلرس دیکھی گئیں جن میں بچوں کو لے جایا جارہا تھا تاہم ٹو وہیلر چلانے والوں کے پاس ہیلمٹ نہیں تھی۔پولیس کو ان خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے اور ان کے خلاف معاملہ درج کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سینٹ ایگنس کالج سرکل کے پاس بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی گئی۔پولیس سے بچنے کے لئے وین کے ڈرائیورس نے اس سرکل سے 100میٹر پہلے ہی بچوں کو چھوڑدیا جس سے یہ بچے پیدل اپنے اسکولس روانہ ہوئے ۔